آئی پی پیز کورقم کی عدم ادائیگی کیسنیپرا کےنوٹیفکیشن پرعملدرآمد معطل

عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرا اوردیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا

نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں درخواست گزار کمپنیوں کو حکومتی لیب سے معیار ٹیسٹ کرانے کا پابند کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے آئی پی پیز کو رقم کی عدم ادائیگی کے کیس میں نیپرا کے28 اپریل کوجاری کئے گئے نوٹیفیکیشن پرعمل درآمدمعطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی پی پیز کو رقم کی عدم ادائیگی کے کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے نیپرا کے 28 اپریل کے نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد معطل کردیا۔


عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں درخواست گزار کمپنیوں کو حکومتی لیب سے بجلی کے معیار کا ٹیسٹ کروانے کا پابند کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی سمیت دیگر پاور کمپنیاں حکومت کو بجلی فراہم کرتی ہیں جو بجلی سپلائی سے قبل اسکا معیار اپنی لیبارٹریوں سے چیک کرواتی ہیں۔اب حکومت نے رقوم کی ادائیگیوں کی بجائے ان کو بجلی سپلائی سے قبل ٹیسٹ کروانے کا پابند کر دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے نیپرا کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد معطل کرنے کی استدعا کی جس پرعدالت نے نیپرا کے نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد معطل کرنے کا حکم دیا۔
Load Next Story