وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی لانگ مارچ کیسز میں ضمانت منظور

وزیراعلی محمود خان پر پی ٹی آئی مارچ کے بعد تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 09, 2022
وزیراعلی محمود خان پر پی ٹی آئی مارچ کے بعد تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

کراچی: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت پر وزیراعلی محمود خان کے خلاف درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث وزیراعلی خود عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 2 جولائی تک وزیراعلی محمود خان کی راہدری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی محمود خان پر پی ٹی آئی مارچ کے بعد تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں