بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے وزیراعظم

عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 09, 2022
عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے، شہباز شریف فوٹو:فائل

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت توانائی کے حکام نے وزیراعظم کو ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعدادوشمار حاصل کئے اور مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشیر سیاسی و عوامی امور امیر مقام نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا، ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی، خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل فوری حل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں