کراچی یونی ورسٹی حملے میں ہلاک 3 چینی اساتذہ کیلئے تمغہ امتیاز

اعزاز پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا


ویب ڈیسک June 09, 2022
تین چینی اساتذہ اپریل میں کراچی یونیورسٹی دہشتگرد حملے میں ہلاک ہوگئے تھے:فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کوبعد از وفات تمغہ امتیاز عطا کیا گیا ہے۔ اعزاز پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ اعزاز آئین کے آرٹیکل 259 اور ایکٹ 1975 کے تحت عطا کیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو دہشتگرد حملے میں تین چینی اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں