کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کا سرچ آپریشن کالعدم تنظیم کے 5ملزمان گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان فورسز پر حملے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،رینجرز ترجمان


ویب ڈیسک March 06, 2014
پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران ہزاروں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارکن گرفتار کئے ہیں فوٹو: فائل

رینجرز نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی کے عطاالرحمان گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا اور کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے15 ہتھیار اور 3 دستی بم برآمد کرلئے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان فورسز پر حملے اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران ہزاروں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارکن گرفتار کئے جاچکے ہیں تاہم شہر میں امن و امان کی حالت مخدوش ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں