موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

معیشت کی طرح موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی تھری ہی برقرار رکھی ہے۔

اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا اقتصادی آؤٹ لک بھی منفی کیا تھا۔ (فوٹو انٹرنیٹ)

MILAN:
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سے قبل موڈیز نے پاکستان کا اقتصادی آؤٹ لک بھی منفی کیا تھا۔ ملکی معیشت کی طرح موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی تھری ہی برقرار رکھی ہے۔


یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی و مالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ 'مستحکم' سے 'منفی' کیا تھا۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم بیل آؤٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان شدید مالیاتی مشکلات کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی افراتفری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موڈیز نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کی کم ترین سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Load Next Story