محمد حسنین کو دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی ایکشن کی تصدیق کردی

کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی ایکشن کی تصدیق کردی فوٹو : فائل

MIAMI:
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو دوبارہ بولنگ کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی بولنگ ایکشن کی تصدیق کی۔


اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے 21 جنوری کو دئیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلوی لیگ (بگ بیش) کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔
Load Next Story