عامرلیاقت کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھی

عامر لیاقت گزشتہ کئی دنوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے


ویب ڈیسک June 09, 2022
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے(فائل فوٹو)

عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ دن قبل آخری بار اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق ایک صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم ان کے اچانک انتقال کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکے گی۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جو انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی تھی، انہوں نے ایک صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔


ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ عامرلیاقت عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے جس کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔