آئندہ مالی سال کیلیے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 1626 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان
وفاقی حکومت بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے نان ٹیکس ریونیو ہدف رکھے گی
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 1626 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ہدف میں پیٹرولیم لیوی 550 ارب روپے، گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 40 ارب روپے، تیل و گیس کی رائلٹی سے 116 ارب روپے، ایل پی جی پر لیوی سے 8 ارب روپے جبکہ خام تیل کی رائلٹی سے 35 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں جی آئی ڈی کی مد میں 2 ارب روپے، اسٹیٹ بینک کے منافع سے 200 ارب روپے ڈیونڈ اور سود سے 245 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا ہے۔
اسی طرح پاسپورٹ کی فیس سے 35 ارب روپے اور دیگر نان ٹیکس ذرائع سے 98 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ ہے۔