ریلوے زیادتی مقدمے میں متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا
ملزمان نے 27 مئی کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا
کراچی:
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریلوے زیادتی مقدمے میں متاثرہ خاتون نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریلوے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی۔
متاثرہ خاتون نے دو ملزمان کو شناخت کرلیا، پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزم کے ہمراہ 10 ڈمی ملزمان پیش کیے تھے۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے 27 مئی کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے شناخت پریڈ کی رپورٹ کو مقدمے کا حصہ بنا دیا۔