ڈاکٹر عامرلیاقت کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس
قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہنے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔
معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'خدا حافظ عامر بھائی،' بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ' سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے'۔اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟'۔ زارا نور عباس نے سوال کیا کہ 'کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟'۔
And that's the filth that social media has. The Dark Power. It can ruin people and throw them into a pit of hollowness. And now suddenly Amir Liaqat becomes a sad and shocking demise. Why is everyone shocked? Wasn't every passed video of him a lead to where he is now?
یاد رہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر ان کی سابقہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بھی ٹوئٹ کے زریعے افسوس کا اظہار کیا ہے۔