بعض عناصر18 ویں ترمیم ختم کرناچاہتے ہیں رضاربانی

سیاستدان مارشل لاکے آگے ڈھال ہیں،اپنی سوانح حیات کی تقریب رونمائی سے خطاب.


Cultural Reporter September 13, 2012
سیاستدان مارشل لاکے آگے ڈھال ہیں،اپنی سوانح حیات کی تقریب رونمائی سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے عناصرآج بھی موجودہیںجو18 ویں ترمیم ختم کرناچاہتے ہیں۔

فوج کے سامنے ہمیشہ سیاستدان ہی سینہ تان کرکھڑے ہوئے ہیں۔ نیشنل بک فائونڈیشن کے زیراہتمام اپنی سوانح حیات کی تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ سیاستدان ملکی مسائل حل نہیںکرسکتے 18 ویں ترمیم پاس کرکے سیاستدانوںنے ثابت کردیاکہ وہ ملکی مسائل حل کرسکتے ہیںان سیاستدانوں کی وجہ سے ہی ملک مارشل لا سے بچا ہواہے۔

اس موقع پرمولانافضل الرحمن نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبوںکواختیارات ملے ہیں جواچھا اقدام ہے پاکستان کی بقاآئین کے تحفظ میں ہے۔ایم کیوایم کے حیدرعباس رضوی نے کہاکہ18ویںترمیم کاکریڈٹ رضا ربانی کوجاتاہے۔اسحاق ڈار ،وسیم سجاد،میرحاصل بزنجو، افرا سیاب خٹک،اعتزازاحسن سمیت بڑی تعدادمیں سیاستدانوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں