لاہور میں 2 بچوں کی قاتل ماں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
گزشتہ روز غربت کی ستائی ماں بسما نےاپنے 8 ماہ کے بیٹے اور 2 سال کی بیٹی کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا
جوہر ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر اپنے 2 معصوم بچوں کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے شوہر کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو قتل کرنے والی بسما اور اس کے شوہر سنی خان کو پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفیٰ چوہدری کے روبرو پیش کرکے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے خاتون سےاستفسار کیا گیا کہ آپ نے اپنے بچوں کو کیوں قتل کیا؟، جس پر وہ مسلسل خاموش رہی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے خاتون اور اس کے شوہر کے 4 روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں غربت کی ستائی ماں بسما نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے اور 2 سال کی بیٹی کو قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا، بسما کا کہنا تھا کہ اس کی شادی کو 4 سال ہو گئے تھے اور اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا، وہ نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے گھر میں فاقے رہتے تھے، روز روز کی لڑائی اور فاقوں سے تنگ آ کر اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔