میکسیکن اسپتال سے منکی پاکس کا شکار امریکی شہری فرار

خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں منکی پاکس کے 1 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک June 09, 2022
منکی پاکس فوٹو فائل

TUXTLA GUTIÉRREZ, MEXICO: منکی پاکس میں مبتلا امریکی شہری میکسیکو کے اسپتال سے فرار ہوکر امریکا پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے ایک ہوٹل میں موجود امریکی شہری کھانسی، سردی، پٹھوں میں درد اور چہرے، گردن پر آبلوں جیسی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال پہنچا تو طبی عملے نے اسے منکی پاکس کے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی اور اسے علیحدہ کمرے میں رکھا تاکہ دیگر افراد کو وبا کا شکار ہونے نے بچایا جاسکے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کا رہائشی 48 سالہ شخص میڈیکل اسٹاف کی باتیں سننے کے بعد اسپتال سے فرار ہوکر امریکا پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن سنٹرز نے پیر کے روز میکسیکو کے حکام کو تصدیق کی کہ امریکا پہنچنے والا شخص منکی پاکس کا مریض ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں منکی پاکس کے 1 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں