نصیرالدین شاہ نے متنازع فلم ’کشمیر فائلز‘ کو افسانہ قرار دے دیا
فلم کی کہانی دہرا معیار ہے کیوں کہ اس میں دو الگ الگ سوچ ہے، کشمیر فائلز میں جو دیکھا وہ تقریباً افسانہ ہے، اداکار
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف بنائی گئی فلم 'دی کشمیر فائلز' کو افسانہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سینئر اداکار نصیر الدین نے کہا کہ دی کشمیر فائلز فلم ایک افسانوی ورژن ہے، ماضی میں کشمیری ہندو پنڈتوں کے حوالے سے دکھائی گئی کہانی یکطرفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی کے حوالے دہرا معیار ہے، دو الگ الگ سوچ ہے، کشمیر فائلز میں جو دیکھا وہ تقریباً افسانہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلم مخالف فلم 'دی کشمیر فائلز' 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلم محض مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے بنائی گئی ہے۔
فلم کے متنازع ہونے کے سبب سنگاپور نے اس کے ریلیز پر پابندی عائد کی جبکہ بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی ہوا۔