جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط

جنوبی کوریا ایک ارب ڈالر کی طویل مدتی رعایتی فنانسنگ فراہم کرے گا،وزارت اقتصادی امور

سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں کیلئے معاون ثابت ہوگی،کورین سفیر

پاکستان اور کوریا کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فریم ورک ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے،جمہوریہ کوریا انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صحت، مواصلات، زراعت اور توانائی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی طویل مدتی انتہائی رعایتی فنانسنگ فراہم کرے گا۔

اسلام آباد میں ہو نے والی تقریب میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور میاں اسد حیاء الدین نے جبکہ. جمہوریہ کوریا کی طرف سے کوریاکے سفیر سانگ پائیوسوء(Suh SangPyo )نے معاہدہ پر دستخط کئے۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورایاز صادق نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے جمہوریہ کوریا کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کی اہمیت کا مزید اعادہ کیا۔

جمہوریہ کوریا کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ فریم ورک ارینجمنٹ پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی پالیسیوں اور اقدامات کی پشت پناہی میں معاون ثابت ہوگا،جنوبی کوریاپاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا جو کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتہائی سازگار ہو گا۔
Load Next Story