لاہور میں پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا

پولیس کانسٹیبل عمران نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے اشرف نامی شخص کو قتل کر دیا۔


ویب ڈیسک March 06, 2014
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا تاہم اہل علاقہ نے دونوں کے درمیان صلح کرادی تھی. فوٹو: رائٹرز/فائل

ڈیفنس میں پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کانسٹیبل عمران نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے اشرف نامی نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا تاہم اہل علاقہ نے دونوں کے درمیان صلح کرادی تھی، واقعے کے بعد سے عمران کے گھر والے بھی فرار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، عمران پر اس سے قبل بھی 302 کا مقدمہ درج ہے اور وہ معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں