پی ٹی آئی اراکین پارلیمان پر حملے کے بجائے استعفوں کی تصدیق کے لیے آئیں وزیراطلاعات

ہانڈیاں لے کر بنی گالہ جائیں اور وہاں جا کر احتجاج کریں، مریم اونگزیب

وزیر اطلاعات (فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمان پر حملے کے بجائے اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے آئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ میڈیا کو 4 سال پارلیمان سے باہر رکھا گیا اور ملک میں سیاسی انتقام مسلط کیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے آج ایک بار پھر پارلیمان پر دھاوا بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کیلئے نہ آنے والی خواتین نے پارلیمنٹ پردھاوا بولا، پی ٹی آئی اراکین پارلیمان پر حملے کی بجائے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں، تشدد پر اکسانے والوں کو قوم کو جواب دینا پڑے گا۔


مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین اراکین اسمبلی کی گرفتاری کا امکان

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کی کوشش کی، ہانڈیاں لے کر بنی گالہ جائیں اور وہاں جا کر احتجاج کریں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور قرضے اور مہنگائی عمران خان حکومت کی وجہ سے ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے آٹا اور چینی سستا کیا اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مشکل فیصلے کیے، موجودہ حکومت سابق حکمرانوں کی معاشی تباہی درست کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
Load Next Story