عمران خان کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہمارے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر دل رنجیدہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


June 09, 2022
—فائل فوٹو

TOKYO: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہمارے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر دل رنجیدہ ہے۔ عمران خان نے عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کی۔







اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں