بطخ نے ٹائیگر کو کیسے چکما دیا دلچسپ ویڈیو وائرل

دس سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک 25 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک June 09, 2022
فوٹو فائل

اگر کوئی خونخوار جانور کسی جاندار تعاقب میں لگ جائے تو اُس کے لیے جان بچانا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے مگر ننھی سی بطخ نے کمال ہوشیاری سے ٹائیگر کو چکما دیا اور جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر بطخ کی ہوشیاری اور ٹائیگر کے ناکام ہونے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تالاب میں بطخ مزے تیر رہی ہے کہ اچانک عقب سے ٹائیگر بطخ کے شکار کی غرض سے آگے بڑھتا ہے اور جیسے وہ بطخ پر حملہ کرنے لگتا ہے، بطخ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتی ہے اور پانی میں غائب ہوجاتی ہے۔

بطخ کے غائب ہونے پر ٹائیگر حیران رہ جاتا ہے اور ارد گرد اپنے شکار کو ڈھونڈنے لگتا ہے کہ اسی دوران بطخ کچھ فاصلے پر پانی سے باہر آتی ہے اور ٹائیگر سے دور چلی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں