لاہور میں ڈاکوؤں کا واردات کیلئے قیمتی گاڑیوں کا استعمال شہری 20 لاکھ نقدی سے محروم
ایک ڈاکو نے جدید رائفل جبکہ دوسرے نے پستول تان کر شہری سے 20 لاکھ روپے لوٹا اور فرار ہوگئے
ISLAMABAD:
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا جبکہ ڈاکوؤں نے واردات کے لیے قیمتی گاڑیوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہری کے ساتھ ڈکیتی واردات کی، ڈاکو مذکورہ شخص سے 20 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار میں سوار 2 نقاب پوش ڈاکوؤں اپنی گاڑی شہری کی گاڑی کے آگے کھڑی کر دی اور پھر ایک ڈاکو نے جدید رائفل اور دوسرے نے پستول تان کر شہری سے 20 لاکھ لوٹ لیا۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔