بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کیلئے ہمارے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں دفترخارجہ

ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 68 کشمیری طلبا کوبھارتی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 06, 2014
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے والے کشمیری طلبا پر بغاوت کے الزامات لگانا بدقسمتی ہے،دفترخارجہ فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی یونیورسٹی سے نکالے جانے والے کشمیری طلبا کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری طلبا کے لیے ہمارے دل اور تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے والے کشمیری طلبا پر بغاوت کے الزامات لگانا بدقسمتی ہے، کشمیری طلبا کے لئے ہمارے دل اور تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہیں اور اگر یہ طلبا اپنی تعلیم مکمل کرناچاہتے ہیں تو پاکستان اپنے تعلیمی اداروں میں ان طلبا کا خیرمقدم کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں واقع یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 68 کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا،بات یہیں ختم نہیں ہوئی الٹا متعصب ریاستی حکومت نے ان طلبا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کردیا، دوسری جانب مقبوضہ کشمیر پر قابض سفاک بھارتی فوجیوں نے بھی ایک کشمیری نوجوان کو پاکستان سے محبت کی پاداش میں چھریوں کے وار کرکے شہید کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |