حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا

ایک پروڈکٹ تیار ہے تو اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے، سابق کپتان


Sports Reporter June 10, 2022
فوٹو : فائل

لاہور: محمد حفیظ نے شان مسعود کو مڈل آرڈر میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے ٹاپ تھری میں تبدیلی کی ضرورت نہیں لیکن ٹیم کے مفاد میں بہتر فیصلہ ہوگا اگر مڈل آرڈر میں شان مسعود کو آزمایا جائے، ایک پروڈکٹ تیار ہے تو اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ شان مسعود تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر اور فٹ بھی ہیں، وہ ہر طرح کے اسٹروکس کھیل سکتے ہیں، ٹیم کیلیے سنچریاں بنا کر میچز جتوا سکتے ہیں، ان کو منتخب کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، مڈل آرڈر میں کامران غلام بھی اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں