عامرلیاقت کے بچوں کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار

عامر لیاقت کے لئے سب سے دعاؤں کی درخواست ہے،سابقہ اہلیہ بشری اقبال

بچوں کی خواہش کے مطابق مرحوم کوعزت واحترام کےساتھ آخری آرام گاہ لے جایا جائے گا،بشریٰ اقبال:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عامرلیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے والد کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پربیان میں عامرلیاقت کی سابقہ پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔




بشریٰ عامرکا مزید کہنا تھا کہ ان کی نماز جنازہ آج 10 جون کوبعد نماز جمعہ دوپہر2 بجے جامع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن پرادا کی جائیگی اوروہیں مزار کے احاطے میں تدفین ہوگی۔
Load Next Story