گلوکارہ بلی ایلش نے نئے گانے میں جانی اور امبر ہرڈ کیس کا حوالہ دے دیا

گلوکارہ کا یہ درد بھرا گانا ابھی آفیشلی ریلیز نہیں ہوا

بلی ایلش اس وقت ورلڈ ٹور کررہی ہیں اور اس وقت وہ برطانیہ میں موجود ہیں(فائل فوٹو)

امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اپنےنئے گانے میں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ ہتکِ عزت کیس کا حوالہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلی ایلش اِن دنوں ورلڈ ٹور کررہی ہیں تاہم اس وقت وہ برطانیہ میں موجود ہیں منگل کےروز مانچسٹر کے 'اے او ایرینا 'میں پرفارم کرتے ہوئے گلوکارہ نے اپنا نیا گانا 'ٹی وی' گایا۔


گلوکارہ کا یہ درد بھرا گانا ابھی آفیشلی ریلیز نہیں ہوا ہے تاہم اس گانے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں بلی ایلش نے جانی ڈیپ اورامبر ہرڈ ہتک عزت کیس کا حوالہ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ گانا سامعین کی توجہ کا مرکز بنا اور اس نے خوب داد وصول کی۔

یاد رہے کہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ دونوں ہی ہتکِ عزت کے ٹرائل کے دوراندنیا بھر کی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے تاہم جیوری نے فیصلہ جانی ڈیپ کے حق میں دیا جس پر گلوکارہ نے مانچسٹر کے اے او ایرینا میں اپنے بھائی، گلوکار فنیاس کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے اپنے نئے گانے میں اس کیس کا حوالہ دیا۔

بلی ایلش نے اپنا نیا گانا پیش کرنے سے پہلے گانے کے بارے میں بتایا کہ'یہ وہ گانا ہے جسے ہم نے ابھی لکھا ہے، اور ہم اسے صرف آپ کے لیے گانا چاہتے ہیں '۔
Load Next Story