انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری روک دی

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے الزام پرپی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے

پولیس نے عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے درخواست دی تھی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے 14 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعمل درآمد روک دیا۔


عدالت نے پولیس کو حماد اظہر،ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتیں 17 جون تک منظورکرلیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے تھے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے تھے۔
Load Next Story