شوہر اور سسرالی جسم فروشی کے لئے زبردستی دبئی بھیجنا چاہتے تھے بسما کا دوران تفتیش انکشاف

بچوں کو مار کر بہت بڑا ظلم کیا اس سے بہتر تھا کہ شوہر کو ہی مار دے دیتی، بسما


ویب ڈیسک March 06, 2014
شوہر اور سسرال والے خواتین سے جسم فروشی کا کام کروانے والے گھناؤنے دھندوں میں ملوث ہیں، بسما فوٹو؛ایکسپریس نیوز

جوہر ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو قتل کرنے والی ماں سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اس کا شوہر اور سسرال والے اسے جسم فروشی کے لئے زبردستی دبئی بھیجنا چاہتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے جوہر ٹاؤن میں اپنے بچوں کو قتل کرنے والی خاتون بسما سے دوران تفتیشن انکشاف ہوا ہے کہ اس کا شوہر اور سسرال والے خواتین سے جسم فروشی کا کام کرانے والے گھناؤنے دھندوں میں ملوث ہیں جب کہ شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے اسے بھی جسم فروشی کے لئے زبردستی دبئی بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ دونوں بچوں کو پیدائش سے قبل اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق شوہر کے رویئے سے تنگ آکر بسما نیند کی گولیاں کھانے کی عادی ہوچکی ہے جب کہ سسرال میں بیٹی کے ساتھ ناروا سلوک پر دلبرداشتہ ہوکر بسما کی والدہ نے ایک برس قبل خودکشی کرلی تھی۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ بسما اپنے بچوں کو یاد کرکے تھوڑی تھوڑی دیر بعد دھاڑیں مار کر رونے لگتی ہے اور اپنے بچوں کی قبروں پر لے جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بسما کا کہنا ہے کہ بچوں کو مار کر اس نے بہت بڑا ظلم کیا اس سے بہتر تھا کہ شوہر کو مار دے دیتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔