جائداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں 2 بڑے بھائی قتل

پولیس نے 57 سالہ ملزم مختار کو موقع سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک June 10, 2022
واقعہ داتا دربار کے علاقے میں پیش آیا، پولیس (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: جائداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق داتادربار کے علاقے میں ملزم مختار نے جائداد کے تنازع پر اپنے بڑے بھائیوں کو جان سے مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں کی عمر 65 اور 60 سال تھی جن کے نام بالترتیب الطاف اور سرفراز تھے۔

جائداد کے تنازع کے باعث پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ٹیکسالی کے رہائشی 57 سالہ ملزم مختار کو موقع سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں