سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا نام سامنے آگیا
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط لارنس بشنوئی گروپ کے تین افراد کی جانب سے ہی بھیجا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ رکن مہاکال عرف سدھیش سوربھ کامبلے نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجا ہے۔
مہاکل کو سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ ہفتے پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اس نے پوچھ گچھ کے دوران تفتیش کاروں کو بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان راجستھان سے آئے تھے اور ان میں سے ایک نے یہ خط باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں ایک بینچ پر رکھا تھا جہاں سلمان کے والد سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے ہیں۔
Salman Khan threat letter case | Crime Branch has identified the people who had dropped the letter. There are clues related to them. They will be arrested soon. Right after their identification, 6 teams have been dispatched to different parts of India: Mumbai Police
Salman Khan threat letter case | Jailed gangster Lawrence Bishnoi had issued the letter to Salman Khan & his father Salim Khan. Three people from his gang had come from Jalore, Rajasthan to Mumbai to drop the letter & had met accused Saurabh Mahakal: Mumbai Police
بھارتی پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث اور سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے گینگ کے دیگر اراکین اس وقت مفرور ہیں تاہم انہیں جلد ڈھونڈ لیا جائے گا۔