نبی محترم ﷺکی شان میں گستاخی پر بی جے پی رہنماؤں کیخلاف 2 ہفتے بعد مقدمہ درج

ایف آئی آر توہین رسالت، نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم پر اکسانے کے الزامات پر درج کی گئی۔


ویب ڈیسک June 10, 2022
نوپور شرما ۔ نوین کمار جندال (فوٹو فائل)

بھارتی پولیس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز بیانات اور مسلم مخالف نفرت پھیلانے پر حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور معطل ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی میڈیا سیل کے سربراہ نوین کمار جندال پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے ، لوگوں کو نفرت پر اکسانےاور انہیں تقسیم کرنے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے مسلم کش واقعات اور نفرت انگیزی کے تسلسل میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر بدترین تشدد

حکمراں جماعت کے ساتھ پولیس کو بھی مقدمات درج نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت سمیت دنیا بھر سے گستاخی کے مرتکب بی جے پی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں