آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں آج کورکمانڈرزکانفرنس ہوگی

اجلاس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں فوج کے نمائندے کی شمولیت پر بھی غورکیا جائے گا


March 06, 2014
اجلاس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں فوج کے نمائندے کی شمولیت پر بھی بحث کی جائے گی۔ فوٹو؛فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کورکمانڈرز کانفرنس آج جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس آج راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی میں فوج کے نمائندے کی شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کی موجودہ کمیٹی کو تحلیل کرکے ایک نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت، خیبر پختونخوا اور فوج کا بھی ایک نمائندہ شامل ہوگا جب کہ وزیر داخلہ فوکل پرسن اور وزیراعظم کمیٹی کی نگرانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔