حمزہ شہباز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنرلاہور سمیت دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔


ویب ڈیسک June 10, 2022
سیشن کورٹ کا حکم قانون کے منافی ہے، صوبائی حکومت (فوٹو فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق کارروائی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت جسٹس امجد رفیق نے کی۔

صوبائی حکومت نے اپنی اپیل میں پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیشن کورٹ کا وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم قانون کے منافی ہے۔ لہذا لاہور ہائیکورٹ قانونی کارروائی سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے فریقین کو 27 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار میاں اسلم اقبال نے لانگ مارچ کے دوران پولیس چھاپے اور ہراساں کیے جانے پر سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس پر سیشن کورٹ نے پولیس کو وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنرلاہور سمیت دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں