بھارت کیلئے جاسوسی کا کیس ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی ضمانت مسترد

ملزمان پر بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے کا الزام ہے


کورٹ رپورٹر June 10, 2022
آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے بھارتی ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، شواہد کی روشنی میں ملزمان ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔

ملزمان میں آصف صدیقی، منور علی اور ظفر عرف ٹینشن شامل ہیں۔ کیس میں اب تک 6 ملزمان کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے، جن کی ضمانت پہلے مسترد ہوئی ان میں شاہد عرف متحدہ، عادل انصاری، سراج احمد خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔