سندھ میں قیدیوں کوبکرے کا گوشت اورمچھلی کھلانے کا فیصلہ

سندھ میں قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 10, 2022
آئی جی جیل سندھ کی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا:فوٹو:فائل

MOSCOW: سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اورمچھلی کھلائی جائے گی۔

سندھ کے محکمہ جیل کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے خوراک میں دو آئٹمز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار بکرے کا گوشت اور15 دنوں میں ایک بارمچھلی کھلائی جائے گی۔

سندھ حکومت نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کیا جائے گا۔ آئی جی جیل سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پرآئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں