سابق شوہرعامر لیاقت کے انتقال پر طوبیٰ انور کا اظہارِ افسوس

میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو

عامر لیاقت گزشتہ روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے(فائل فوٹو)

رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ، طوبیٰ انور نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیدہ طوبی انور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ' اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔'




انہوں نے مزید لکھا کہ 'میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں'۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے بھی ٹوئٹر پرسابق شوہر کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میرے سابق شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کے دونوں وارثین احمد عامر اور دعائے عامر نے اِن کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے'۔
Load Next Story