ارکان پارلیمنٹ کا گستاخانہ بیانات کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔


ویب ڈیسک June 10, 2022
اراکین پارلیمنٹ بھارتی ہائی کمیشن میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ (فوٹو فائل)

RAWALPINDI: بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین ، پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی ہائی کمیشن گئے۔ اس موقع پر انہوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں اقلیتی سینیٹرز بھی شریک تھے۔شرکا نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔ گستاخانہ بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں