کرائمیا کی پارلیمنٹ نے روس سے الحاق کی قرارداد منظور کرلی

قرارداد پر کرائمیا کے عوام کی رائے جاننے کےلئے 16 مارچ کو ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے


/AFP March 06, 2014
قرارداد کے حق میں 86 جب کہ مخالفت میں 78 ووٹ ڈالے گئے، فوٹو:فائل

یوکرین کی ریاست کرائمیا کی پارلیمنٹ نے روس سے باضابطہ الحاق کی قرارداد منظور کرتے ہوئے 16 مارچ کو اس حوالے سے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کےدوران روس سے الحاق کی قرارداد پیش کی گئی جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے کرائمیا کو باضابطہ طورپر روس کا حصہ بنانے اور اس پر عوامی رائے جاننے کے لئے 16 مارچ کو ریفرنڈم کرانے کا کہا گیا ہے، قرارداد کے حق میں 86 جب کہ مخالفت میں 78 ووٹ ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ کرائمیا کی آبادی کا بڑا حصہ روسی زبان بولتا ہے اور جزیرہ نما اس خطے میں پہلے ہی روسی اور اس کی حمایتی فورسز کی عمل داری ہے تاہم یوکرین میں روس کے حامی صدر وکٹر یانوکووچ کے معزول ہونے کے بعد سے کرائمیا کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے اس مسئلے پر امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ بھی جاری ہے اور امریکا روس کو یوکرین میں فوج اتارنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔