شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے پراسیکیویٹر بے ہوش

فاروق باجوہ کی عدالت کے اندر طبیعیت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگئے


ویب ڈیسک June 10, 2022
فاروق باجوہ آج بینکنگ جرائم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ آج بینکنگ جرائم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، فاروق باجوہ کی عدالت کے اندر طبیعیت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگئے۔

فاروق باجوہ کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر فاروق باجوہ کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ فاروق باجوہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس میں ایف آئی اے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں