سندھ جیلوں میں قیدیوں کو اب بکرے کا گوشت مچھلی کھلائی جائے گی

سمری آئی جی جیل سندھ کو ارسال کردی گئی


ویب ڈیسک June 10, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

وفاقی بجٹ کے پیش ہونے کے بعد سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اور مچھلی کھلائی جائے گی۔

سندھ کے محکمہ جیل کی جانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے خوراک میں دو آئٹمز کا اضافہ کیا گیا ہے اب قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار بکرے کا گوشت اور15 دنوں میں ایک بار مچھلی کھلائی جائے گی۔

سندھ حکومت نے قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کے تحت قیدیوں کے کھانے کا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کیا جائے گا۔

آئی جی جیل سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر آئندہ مالی سال میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں