اسرائیل کا شام کے ایئرپورٹ پر میزائل حملہ پروازیں معطل

حملے میں رن وے تباہ اور ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک June 10, 2022
دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل

LOS ANGELES: اسرائیلی طیارے کے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے جس سے رن وے اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


شامی حکومت کے حمایت یافتہ اخبار الوطن کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ رن وے اور ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم چند میزائل ہدف تک پہنچ گئے۔

حکومتی سطح پر ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تاہم تمام پروازوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے معطل کردیا گیا اور ایمبولینسوں کو ہوائی اڈے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے برطانوی ادارے سیریئن آبزرویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایئرپورٹ کے نزدیک لبنان کی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔

ادارے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اسپتال میں 10 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں