سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اقوام متحدہ

سری لنکا میں پہلے ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے، ترجمان اقوام متحدہ


ویب ڈیسک June 10, 2022
سری لنکا میں ممکنہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلیے اہم اقدامات کرلیے ہیں، یو این (فوٹو: فائل)

LONDON: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران کے باعث سری لنکا کو سنگین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید اقتصادی اور سیاسی بحران سے دوچار سری لنکا کو سنگین ترین انسانی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کے ترجمان ژینس لائرکے نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جہاں پہلی ہی لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے مزید بتایا کہ سری لنکا کے سنگین انسانی بحران کے شکار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں