جوہری پلانٹس سے کیمرے ہٹانا ایران کو عالمی سطح پر تنہا کردے گا امریکا

ایران نے جوہری پروگرام کو مانیٹر کرنے والے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 27 نگراں کیمروں کو ہٹا دیا تھا


ویب ڈیسک June 10, 2022
ایران نے عالمی ایجنسی کے 27 کیمرے ہٹا دیئے تھے، فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے کیمروں کو ہٹانے سے ایران عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے ادارے کے 27 کیمروں کو جوہری پلانٹ سے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے 2015 کے چھ فریقی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کا یہ اقدام اسے دنیا بھر سے اقتصادی اور سیاسی طور پر تنہا کردے گا۔ یہ راستہ چن کر ایران نے نیوکلیئر بحران میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : جوہری پلانٹس سے 27 کیمرے ہٹانا ایران کیلئے سنگین نتائج کا باعث ہوگا، جوہری نگراں ادارہ

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ اس معاہدے سے امریکا 2018 میں نکل گیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے صدر تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کا جوابی اقدام؛ جوہری پلانٹس میں عالمی نگراں ادارے کے کیمرے بند کردیے

امریکا میں آنے والی نئی حکومت کے سربراہ جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کے لے بات چیت کا آغاز کیا ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں