چاکلیٹ کے ٹینک میں گرے دو ملازمین کو بچالیا گیا

برطانیہ میں مارس چاکلیٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا


June 10, 2022
برطانیہ میں چاکلیٹ فیکٹری میں کام کرنے والے دو مزدور اچانک چاکلیٹ ٹینک میں جاگرے جنہیں بچالیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

برطانوی شہر لینکاسٹر کے چھوٹے سے قصبے میں قائم چاکلیٹ فیکٹری میں دو ملازم چاکلیٹ سے بھرے ٹینک میں گرپڑے جنہیں بچالیا گیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر میں اس وقت پیش آیا جب کارکن چاکلیٹ سازی میں مصروف تھے۔ اس کارخانے کا نام 'مارس رگلے پلانٹ' ہے جو ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع ہے اور یہاں کی آبادی صرف 12 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

اگرچہ اس وقت چاکلیٹ کا مواد نیم مائع کی شکل میں تھا لیکن بہت گرم نہ تھا۔ دونوں ملازم چاکلیٹ میں گرکر پیٹ تک اس میں ڈوب گئے تھے اور انہیں باہر نکلنے میں دقت کا سامنا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی ہے۔

دوپہر دو بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں کو بلایا گیا۔ تاہم کمپنی انتظامیہ نے اب تک اپنا مؤقف واضح نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں