بجٹ مناسب ہے تاہم چند ماہ میں ایک اور بجٹ آسکتا ہے کراچی چیمبرآف کامرس

بجٹ اسی لیے زیادہ سخت نہیں آیا کیونکہ قبل از بجٹ ہی بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل شرح سود بڑھادی گئی، چئیرمین زبیرموتی والا


June 10, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ کو موجودہ حالات کے تناظر میں مناسب بجٹ قراردیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ طول اختیار کرنے سے چند ماہ بعد ایک اور بجٹ پیش ہوسکتا ہے۔

کراچی چیمبر میں بعداز بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیرموتی والا نے کہا کہ جب تک عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 70سے 75ڈالر کی سطح پر نہیں آئیں گی اس وقت تک ملک میں غیریقینی حالات برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سارا پاکستان سوچ رہا تھا کہ سخت بجٹ پیش ہوگا مگر ایسا نہیں ہے، ایف بی آر کے ٹیکس وصولی بڑھائی ہے، 350 اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم ہوگی، لگژری گاڑیوں پر 100فیصد ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ مقامی گاڑیوں کے تحفظ دینے کے لئے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھایا گیا لیکن الیکٹرک کار کے مستقبل کو بچانے کے لیے اسے تحفظ دینے کی ضرورت ہے، بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم متعارف کرانا حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل میں 100 روپے لگ رہے ہیں، پراپرٹی کے پر 5 فیصد رینٹ ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، بجٹ میں بینکوں پر 40 سے 45فیصد سپر ٹیکس بہترین اقدام ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اسی لیے زیادہ سخت نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ قبل از بجٹ ہی بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل شرح سود بڑھادی گئی ہے اور ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔ انہوں تنازعات کےتصفیوں کے لئے اے ڈی آر سی میں 2 ٹیکس دھندہ نمائندوں کی شمولیت مستحسن اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں