کتنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگاسلیبز کی تفصیلات سامنے آگئیں

مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کیلیے انکم ٹیکس سلیبز کی تعدد کم کرکے 7 کردی ہیں

—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کیلیے انکم ٹیکس سلیبز کی تعدد کم کرکے 7 کردی ہیں۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 6 لاکھ سالانہ امدن پر صفر ٹیکس اور6 سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر 100 روپے ٹیکس ہوگا جبکہ 12 لاکھ سے 24 لاکھ کی آمدنی پر 7 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق یہ 7 فیصد 12 لاکھ سے اوپر والی رقم پر ہوگا، 24لاکھ سے 36 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 84 ہزار روپے کے علاوہ 24 لاکھ سے اوپر والی رقم پر ساڑھے بارہ فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 2 لاکھ 34 ہزار روپے فکس رقم کے علاوہ 36 لاکھ کی اوپر والی رقم پر ساڑھے سترہ فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

بجٹ رپورٹ کے مطابق 60 لاکھ سے ایک کروڑ20 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 6 لاکھ 54 ہزار روپے کے علاوہ 60 لاکھ روپے سے اوپر والی رقم پر ساڑھے بائیںس فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا، ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی پر20 لالھ 4 ہزار روپے کے علاوہ ساڑھے32 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

 
Load Next Story