اقوام متحدہ بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لے بلاول بھٹو کا مطالبہ

بھارت نے جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی،بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک June 10, 2022
بھارتی قیادت کی خاموشی واقعے کی تائید و اعانت کے مترادف ہے،بلاول بھٹو،فوٹو:فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے توہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں