اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک کیلیے بک کرائے گئے پارسل سے منشیات برآمد کرلی

ملائشیا کےلیے بک کروائے گئے پارسل سے 13 کلوگرام ڈائزافارم اور 4 ہزار زول فیام ٹیبلیٹس برآمد کرلیے گئے، حکام


June 10, 2022
—فوٹو

NEW DELHI: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ائرپورٹ کارگو اورنجی کورئیر کمپنی کے دفتر میں بیرون ملک کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے نشہ آور گولیاں اور منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ائرپورٹ کارگو میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملائشیا کےلیے بک کروائے گئے پارسل سے 13 کلوگرام ڈائزافارم، 48 ہزار اسٹل نوکس، 4 ہزار زول فیام ٹیبلیٹس برآمد کرلیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان شوکت سلیمان، سید نسیم حسین،اورنگزیب علی اور سید اسناد احمد کوگرفتار کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک دوسری کارروائی نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کی گئی۔


حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 12 کلو گرام مشکوک مواد قبضے میں لے لیا گیا، مشکوک مواد انتہائی مہارت سے کتابوں میں جذب کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں