یہ کس سپر اسٹار اداکار کے بچپن کی تصویر ہے
اداکار کے مداح ان کے بچپن کی نایاب تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کبھی کبھار اپنے بچپن یا پھر زمانہ طالب علمی کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہیں جبکہ بعض اوقات مداح بھی ان کی تصاویر نکال کر وائرل کردیتے ہیں۔
اس بار سپر اسٹار اداکار شاہ رخ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں شلوار قمیض میں ملبوث دیکھا جاسکتا ہے۔
کنگ خان کے مداح ان کی نایاب تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کسی نے کہا کہ اداکار زیادہ تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔