بڑھتی مہنگائی کو مزید پَر لگ گئے 33 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مہنگائی کی شرح 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات


Irshad Ansari June 11, 2022
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مہگائی میں خوفناک اضافے کی صورت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں میں مہنگائی کی شرح 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ مہگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 33 اشیا ضروریات مہنگی ہوئیں صرف 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیائکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیے گئے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 23.98 فیصد کی بلند شرح پر پہنچ گئی ہے

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت 3 روپے 10 پیسے اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اس کے علاوہ گھی فی کلو 28 روپے اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں37 روپے تک اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں