سیلز ٹیکس نہ دینے والے دکانداروںتاجروں کے گیس بجلی کنکشن منقطع پرغور

ٹیئر ون میں شامل دکاندار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوتے،حکومت


Irshad Ansari June 11, 2022
ایف بی آر کی ہدایت پرگیس بجلی تقسیم کار کمپنیاں کنکشن منقطع کرسکیں گی ۔فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنانس بل کے ذریعےفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو سیلز ٹیکس نہ دینے والے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز دیدی ہے،ایف بی آر کی ہدایات پر بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیاں ایسے تاجروں کے کنکشن منقطع کردیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایف بی آر کوسیلز ٹیکس میں رجسٹرڈاور پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے ٹیئر ون میں شامل چھوٹے تاجروں و دکانداروں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کے اختیارات دینے کی تجویز دیدی ہے۔

اس کیلئے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ٹیئر ون میں شامل دکاندار سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوتے اور ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز سسٹم کے ساتھ خود کو منسلک نہیں کرتے تو ایف بی آر سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے بجلی و گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایسے تاجروں کےکنکشن منقطع کرنے کی ہدایات جاری کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |